علامہ محمد اقبال کی 87ویں برسی پر خراجِ عقیدت: تحریک استقامت جموں و کشمیر

تحریک استقامت جموں و کشمیر کے ترجمان عبدالرشید ،و دیگر کارکنان شاعرِ مشرق، حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کو ان کی 87ویں برسی پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

علامہ اقبال نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا بلکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھی بھرپور وکالت کی۔ ان کی شاعری اور فکر آج بھی ظلم و جبر کے خلاف استقامت کی علامت ہے اور کشمیری عوام کے لیے امید کا پیغام ہے۔

تحریک استقامت جموں و کشمیر اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ ہم علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں جدوجہدِ آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کی فکر ہمیں حوصلہ دیتی ہے کہ ہم اپنے حق کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہ کریں۔

ہم حکومتِ پاکستان کے بھی مشکور و ممنون ہیں کہ جنہوں نے اقبال کے خواب کی تعبیر کے لیے کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت نہ صرف پچھلی سات دہائیوں جاری رکھی بلکہ حصول منزل تک کشمیریوں کے پشت پر کھڑا رہنے کا عملی ثبوت بھی دیا ھے۔ تحریک استقامت عہد کرتی ہے کہ ہم علامہ اقبال کے تصورِ خودی اور ان کے خواب کی روشنی میں کشمیری قوم کے حقوق کے لیے اپنی پرامن، اصولی اور عوامی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ہم عالمِ اسلام اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کی آواز کو سنیں اور حقِ خودارادیت کی بین الاقوامی ضمانت پر عملدرآمد کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں