
حویلی میں دانش اسکول کا اعلان،ایکشن کمیٹی کے معاہدے پر عمل کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف
باغ : وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے ہاڑی گہیل میں دانشن اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے شدہ معاملات اور معاہدے پر سو فیصد عملدرآمد کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع باغ کے شہر ہاڑی گہیل میں دانشن اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کشمیری کی سفارتی، اخلاقی اور ہر طرح کی مدد جاری رکھے گا۔بھارت کو آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان نے وہ عبرتناک شکست دی جس پر امریکی کانگریس نے مہر ثبت کردی ہے۔بھارت کے جہاز گرائے گئے بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوائے گئے شکست کے زخم بھارت ہمیشہ چاٹتا رہے گا۔
تقریب سے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور،وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ودیگر نے بھی خطاب کیا