نئی دلی: آسیہ اندرابی کے خلاف جھوٹے مقدمہ کی آئندہ سماعت یکم فروری کو دوبارہ ہو گی

نئی دلی 19جنوری : بھارت میں نئی دلی کی ایک عدالت نے حریت رہنما اور دختران ملت کی غیر قانونی طورپر نظربند سربراہ آسیہ اندرابی اور نکی دو ساتھیوں کےخلاف درج جھوٹے مقدمہ کی آئندہ سماعت کیلئے یکم فروری کی تاریخ مقرر کی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھی فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو اپریل 2018 میں ملک سے غداری کے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کر کے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربندکردیاگیاتھا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت کے دوران حریت رہنماءاورانکی ساتھیوںپر فرد جرم عائد کرنی تھی تاہم آسیہ اندرابی کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیاگیا ۔تاہم عدالت کے جج نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ان سے گفتگو کی ۔مقدمے کی آئندہ سماعت یکم فروری کو ہوگی۔
واضح رہے کہ آسیہ اندرابی ذہنی اور جسمانی صدمے سے دوچار ہیں اور قابض انتظامیہ نے کشمیری خاتون رہنماءکو علاج معالجے سمیت تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہو اہے ۔ بھارت حریت رہنماءآسیہ انداربی کو عمر بھر کیلئے جیل میں قید رکھنے کیلئے انہیں بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے اور اس سلسلے میں عدالتوں کو استعمال کیاجارہا ہے ۔