سید علی گیلانی نے کبھی بھی اپنے اصولوں اور موقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام شہید علی گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ڈاکٹر غلام نبی فائی ،محمد غالب،راجہ فہیم کیانی، میاں محمد طیب اور محمود شریف کا خطاب

لندن() تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام قائد تحریک آزادی کشمیر شہید علی گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سید علی گیلانی نے کبھی بھی اپنے اصولوں اور موقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کا موقف تھا کہ بھارت مذاکرات میں مخلص نہیں ہے چنانچے بھارت جب تک مسلہ کشمیر کو متنازہ تسلیم نہ کرئے بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے ۔ سید علی گیلانی نے پرویز مشرف کے چار نکاتی فارمولے کو بھی تقسیم  شمیر کا فارمولا قرار دے کرمسترد کردیاتھا۔تعزیتی ریفرنس سے  ورلڈ کشمیر آویرنس فورم  کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر غلام نبی فائی،تحریک کشمیر  یورپ کے صدر محمد غالب، جنرل سکریٹری میاں محمد طیب، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، سکاٹ لینڈ کے صدر کونسلر حنیف راجہ،  برطانیہ کے سرپرت اعلی سید طفیل حسین شاہ، اٹلی کے صدر محمود شریف، ڈنمارک کے صدر عدیل احمد آسی، جرمنی کے صدر پرویز خالد، اسپین کے صدر محمد شفیق تبسم،  سوئٹز لینڈ کے صدر اعجاز چوہدری پرتگال کے صدر ڈاکٹر  سوہیل جرال نے  بھی خطاب کیا۔ مقررین نے  علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  کہا کہ  علی گیلانی کی  ساری زندگی  تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف  تھی ۔ا ان کے انتقال پر عالمی میڈیا نے بھی ان کی خدمات کا اعترف کیا کہ وہ ایک عالمی لیڈر تھے  ۔ان کی میت  اور فیملی کے ساتھ  بھارتی حکومت  نے توہین آمیز سلوک کیا  ۔ان کی وصیت کے مطابق تدفین نہیں ہونے دی ۔۔ تعزیتی ریفرنس سے ڈنمارک کے جنرل سکریٹری اشفاق ابدالی، سرپرست میاں منیر حسین، جرمنی کے جنرل سکریٹری فاروق بیگ، ریاض شائد گھمن، مینر حسین ہاشمی، مطیح اللہ  خواجہ محمد سلیمان، گلاسگو سے انسانی حقوق کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر جاوید گل، ناصر شہزاد ، تحریک کشمیر ڈنمارک شعبہ خواتین کی سربراہ روہینہ طاہر اور دیگر رہنمائوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا اور  سید علی گیلانی کی خدمات  پر روشنی ڈالی