
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر24 ستمبر کو جنیوا میں احتجاج ہوگا جنیوا میں اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کے ہیڈ کواٹر کے سامنے مظاہرہ ہوگا
لندن() مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سید علی گیلانی کی میت کی بے حرمتی کے خلاف 24 ستمبر کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کے ہیڈ کواٹر کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا۔تحریک کشمیر یورپ کے زیر انتظام اس مظاہرے میں پورپ کے مختلف علاقوں سے کشمیری تارکین وطن شرکت کریں گے ۔تحریک کشمیر یورپ نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا 25ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے موقع پر یورپ بھر میں بھر پور احتجاج کیا جائے۔تحریک کشمیر یورپ کے زیر انتظام قائد تحریک آزادی کشمیر شہید علی گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ورلڈ کشمیر آویرنس فورم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر غلام نبی فائی،تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، جنرل سکریٹری میاں محمد طیب، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، سکاٹ لینڈ کے صدر کونسلر حنیف راجہ، برطانیہ کے سرپرت اعلی سید طفیل حسین شاہ، اٹلی کے صدر محمود شریف، ڈنمارک کے صدر عدیل احمد آسی، جرمنی کے صدر پرویز خالد، اسپین کے صدر محمد شفیق تبسم، سوئٹز لینڈ کے صدر اعجاز چوہدری پرتگال کے صدر ڈاکٹر سوہیل جرال نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا 25ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے موقع پر یورپ بھر میں بھر پور احتجاج کیا جائے 24 ستمبر کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کے ہیڈ کواٹر کے سامنے مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔