بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کے خلاف کریک ڈاون شروع ترک ٹی وی ٹی آر ٹی کے ہلال میر سمیت چار صحافیوں کے گھروں پر چھاپے

سری نگر() بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں صحافیون کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے اس سلسلے میں سری نگر میں 4 سرکردہ صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ۔  کے پی آئی کے مطابق بھارتی پولیس کی کانٹر انٹلی جنس کشمیر(سی آئی کے) ٹیم نے  سرینگر میں ممتاز صحافیوں شوکت احمد موٹا(چیف آف کشمیر نریٹر میگزین) ٹی آر ٹی کے نمائندے ہلال میر، اظہار قادری اور دیگر کے گھروں پر چھاپے مارے۔ اظہار قادری ذرائع ابلاغ کے کئی اداروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ چھاپوں کی تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی کیونکہ تلاشی کی کارروائیاں ابھی جاری ہے۔صحافیوں نے سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہراساں کرنے کی کارروائیاں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کشمیری صحافیوں کو خاموش کرنا چاہتی ہے اور ان کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔