مشن انگلینڈ کیلئے شاہین آج پھر فزیکل ٹریننگ میں مصروف

ڈربی: () انگلش کرکٹ ٹیم کے خلاف جیت کا عزم لئے شاہین آج پھر پریکٹس کریں گے۔ بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ کے سیشنز شیڈول ہیں۔ اسکواڈ میں نمائندگی پانے والے صہیب مقصود ورچوئل پریس کانفرنس کریں گے۔ ڈربی میں آئسولیشن پریڈ مکمل کرنے کے بعد انگلینڈ سیریز کے لیے قومی کرکٹرز کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں، کوچز کی نگرانی میں کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی تکنیک بہتر کرنےلگے، کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہونے کا بھی بہترین موقع پا رہے ہیں۔ آج نیٹ پریکٹس اور فزیکل فٹنس کے سیشنز ہوں گے، ساتھ ہی شاندار کم بیک کرنے والے صہیب مقصود اپنی خوش قسمتی کی کہانی سنائیں گے۔