بھارتی ریاست کیرالہ میں18 کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکر لیا گیا جہانگیر علی ، بشارت خان اور شیرازاحمد کو ضلع پونچھ میںگرفتار کر لیا گیا

سری نگر() بھارتی ریاست کیرالہ میں18 کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکر لیا گیا ہے ۔۔ گرفتارکئے گئے تمام نوجوانوں کا تعلق جموں خطے کے ضلع راجوری سے ہے۔ کیرالہ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ان کی کرائے کی رہائشگاہوں پر تلاشی کے دوران بغیر لائسنس کے19 ڈبل بیرل بندوقیں اورگولیوں کے 100رانڈبرآمد کئے گئے ہیں۔کے پی آئی کے مطابق رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ گرفتار نوجوانوں میں سے بیشتر اے ٹی ایمز میں سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ پولیس اور انٹیلی جنس بیورو نے ان سے پوچھ گچھ کی اور انڈین ملٹری انٹیلی جنس کی جانب سے ان سے مزید پوچھ گچھ کا امکان ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔دریں اثنابھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مشترکہ تلاشی کارروائیوں کے دوران ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں سے تین نوجوانوں جہانگیر علی ، بشارت خان اور شیرازاحمد کو گرفتار کیاہے۔