سید علی شاہ گیلانی کی میت چھیننے کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر احتجاج تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام احتجاج میں بڑی تعداد میں کشمیری تارکین وطن نے شرکت کی ۔

لندن () سری نگر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوںقائد تحریک آزادی کشمیر سید علی شاہ گیلانی کی میت کی بے حرمتی ،اور زبردستی من پسند جگہ تدفین پر کشمیریوں نے بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر احتجاج کیا ہے ۔ مظاہرے کا اہتمام تحریک کشمیر برطانیہ نے کیا تھا۔ پریس ریلیز کے مطابق  تحریک کشمیر برطانیہ  کے صدر راجہ فہیم کیانی کی کال پر مختلف کشمیری اور پاکستانی تنظیموں کے مشترکہ تعاون  سے احتجاجی  مظاہرہ کیا گیا۔ بھارتی فوج کے ہاتھوں سید علی گیلانی کی میت کو چھین لینے کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر احتجاج میں بڑی تعداد میں کشمیری تارکین وطن نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے سید علی گیلانی کی تصاویر اور بینرز آٹھا رکے تھے۔ بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گی اور کہا گیا کہ  بھارت کی ان حرکتوں اور ہتھکنڈوں کی تاریخ میں اس  طرح کی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی کی جبری  تدفین کی جائے۔   مظاہرے سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، ٹریڈ یونین کونسل کے صدر آئین سکاٹ،راجہ قمر عباس، خواجہ محمد سلیمان، مولانا محمد سجاد،  خواجہ انعام الحق، یوسف فاروق،، مشتاق حسین،، لیاقت لون، راجہ جاوید اقبال،خواجہ عارف،  اعظم فاروق، چوہدری محمد غفور،رانا ربنواز،سردار افتاب خان ایڈوکیٹ،چوہدری ظفر اقبال، حاجی شبیر حسین، چوہدری اللہ دتہ، حافظ محمد ادریس، چوہدری واجد برکی، نائب حسین مغل ،راجہ محمد طارق، یاسٰین بدر نے  بھی خطاب کیا ۔ مقررین  نے  شہیدسید علی گیلانی کو زبردست خراج عقیدت  پیش کیا اور کہا کہ  علی گیلانی نے اپنے اصولی موقف پر کبھی کوئی لچک نہیں دکھائی، ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر سے وابستہ رہے،  مقبوضہ کشمیر  کے نوجوان اور بیرون ملک ان کے مشن کو جاری رکھیں گے،  بھارت کے ظلم اور بربریت کو دنیا سامنے بے نقاب کریں گے،   بھارت ایک دہشت گرد انسانیت کا دشمن اور قاتل ملک ہے،  بھارتی جیلوں میں قید حریت قیادت یاسین ملک، شبیر شاہ ڈاکٹر عبدالمید فیاض، آسیہ اندرابی کی زندگیوں کو شدید خطرہ ہے ہزاروں کی تعدا میں  کشمیری جیلوں میں پابند سلاسل ہیں،  بھارت اس سے قبل  حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کو جیل میں شہید کر چکا ہے ان کی تدفین بھی رات کے اندھیرے میں بھارتی فوج نے کی تھی۔ مقبول  بٹ اور افضل گورو  کی قبریں تہاڑ جیل میں ہیں ۔مظاہرے کمیونٹی کے سرکردی سیاسی اور رہنمائوں اور خواتین نے شرکت کی بڑی تعداد میں پاکستانی اور کشمیری میڈیا  بھی موجود تھا۔