مودی حکومت کے وزرا کی 70 رکنی ٹیم کشمیر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی بھارتی وزرا کی جموں وکشمیر میں آمد کا سلسلہ 10 ستمبر سے شروع ہوگا۔ اعلامیہ

نئی دہلی ،سری نگر() بھارتی انتہا پسند مودی حکومت کے وزرا کی 70 رکنی ٹیم عوامی رابطہ مہم کے تحت7 مراحل میں جمو ں و کشمیر کا دور ہ  کرے گی۔ بھارتی وزرا کے دوروں کا سلسلہ  10 ستمبر سے شروع ہوگا۔ ان دوروں کا مقصد کشمیری عوام کو  آرٹیکل370 کے خاتمے کے فوائد سے آگاہ کرنا ہے۔بھارتی انتہا پسند مودی حکومت کا دعوی ہے کہ  آرٹیکل370 کے خاتمے کے بعد جموں وکشمیر میں ترقی کا عمل شروع ہوا ہے ۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ہرہفتے وزرا جموںو کشمیراور لداخ کادورہ کرینگے اوران دوروں کے دوران تعمیروترقی لوگوں کودرپیش مشکلات حکومت کی جانب سے فراہم کی جانی والی سہولیات کے بارے میںعام لوگوں سے معلومات  حاصل کرینگے ،جبکہ وزرا کے ساتھ پنچ سرپنچ بی ڈی سی ڈی ڈی سی ممبران بھی الگ سے ملاقات کریں گے ۔وزیراعظم کے دفتر میںتعینات وزیرمملکت ڈاکٹرجتندرسنگھ بھارتی  وزرا کے دوروں کے دوران خودبھی موجود رہے گے اس سے پہلے بھارتی  وزرا نے 18-24فروری کوجموںو کشمیرکے کئی اضلاع کادورہ کیاتھا۔ گزشتہ برس جنوری ماہ میں بھارتی وزرا کا 36 رکنی ٹیم نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا تھا اس دورے میں ٹیم نے جموں کے 51 علاقوں کا دورہ کیا جبکہ وادی کشمیر میں اس ٹیم نے محض 8 علاقوں کا دورہ کیا ہے ۔