’اگرپی ڈی ایم کا رویہ بھی موجودہ حکمرانوں جیسا ہوا تو راہیں جدا کر لیں گے‘

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ملک میں پی ڈی ایم کے آنے کے بعد خوشگوار تبدیلی آئے گی اور ہم ایک غیر جانبد ارانہ انتخابات کی طرف جائیں گے۔

 کوئٹہ پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات میں تبدیلی کے لیے نئے انتخابات ضروری ہیں، ہم نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ریکوڈک معاہدے کی کاپی مانگی جو ہمیں نہیں ملی۔

صدر  نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم پی ڈی ایم کی جدوجہد میں شامل رہے ہیں اور ان کے فیصلوں پر عمل کیا ہے، ملک میں تبدیلی کے بعد پی ڈی ایم کوبلوچستان اور ملک کے اہم معاملات حل کرناہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرپی ڈی ایم کا رویہ بھی موجودہ حکمرانوں جیسا ہوا تو ہماری راہیں جدا ہوں گی۔

صدرنیشنل پارٹی نے کہا کہ صوبےمیں تبدیلی کی حوالے سےکچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ ملک میں اتنی تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے، ریکوڈک کے حوالے سے بڑھاپے میں کیوں جھوٹ بولوں گا؟

عبدالمالک نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اسمبلی میں اپنے ایم پی ایز کو بریفنگ دی اس لئے میں اس اجلاس میں نہیں گیا ، جب وزیر اعلیٰ مجھے بریفنگ دینے آئے توہم نےوزیراعلیٰ سےریکوڈک معاہدے کی کاپی مانگی جونہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے لگتا ہے کہ ریکوڈک پر نئے معاہدے سے پرانا معاہدہ بہتر تھا۔