شمالی کشمیر میں سرکاری ملازم بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق بجلی کی ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران حادثہ پیش آیا ہے

سری نگر() شمالی کشمیر میں بدھ کے روز ایک سرکاری ملازم بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ضلع بڈگام کے علاقے کھاگ میں پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا ایک ملازم بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔پی ڈی ڈی کالائن مین محمد امین بٹ کھاگ کے علاقے کنچت پورہ میں ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ اس کو فوری طور پر سب ڈویژنل ہسپتال بیروہ پہنچایاگیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔