ضلع کٹھوعہ میں سفری دستاویزات کے باوجود افغان لڑکا گرفتار عبدالرحمانی کو کورونا وبا کے ٹیسٹنگ سینٹر کے قریب سے گرفتارکیا گیا

جموں ()  مقبوضہ جموں و کشمیرکے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی پولیس نے ایک افغان لڑکے کو سفری دستاویزات رکھنے کے باوجود گرفتار کرلیا ۔پولیس نے 17افغان لڑکے عبدالرحمانی کو لکھن پورہ میں کورونا وبا کے ٹیسٹنگ سینٹر کے قریب سے گرفتارکیا ۔ایس ایس پی کٹھوعہ آر سی کوتوال نے میڈیا کو بتایا ہے کہ افغان لڑکے کو لکھن پور میں ٹول پوسٹ کی ایک چوکی سے حراست میں لیاگیا ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران لڑکے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ جموں وکشمیر آیا تھاجو افغان فوج کا سپاہی ہے اور اس وقت نئی دلی کے آر آر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ افغان لڑکے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جارہی ۔ اس لڑکے کی عمر 17 برس ہے لڑکے کے پاس تمام سفری دستاویزات موجود ہیں