بارہمولہ ضلع میں 2سی آر پی ایف اہلکار اور 1 ایس پی او جنگجوﺅں کے حملے میں ہلاک

بارہمولہ//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پیر کو جنگجوﺅں کے ایک حملے میں 2سی آر پی ایف اہلکار اور ایک ایس پی او ہلاک ہوگئے۔
یہ واقعہ ضلع کے کریری علاقے میں پیش آیا جہاں جنگجوﺅں نے فورسز کی ایک پارٹی پر حملہ کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فورسز کی ایک پارٹی نے ناکہ لگایا تھا جس پر جنگجوﺅں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میںدو سی آر پی ایف اہلکار اور ایک ایس پی او زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے کہا کہ ایس پی او تھوڑی دیر بعد جائے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تاہم سی آر پی ایف اہلکاروں نے نزدیکی اسپتال میں دم توڑ دیا۔ذرائع نے ہلاک شدہ ایس پی او کی شناخت مظفر احمد کے طور کی۔
ذرائع کے مطابق فورسز کی ایک بھاری جمعیت جائے مقام پر پہنچ گئی ہے اور بڑے علاقے میں محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔