ہم اپنی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے سید علی گیلانی شیخ عبدالعزیز نے کشمیر کی آزادی کے مشن کے لیے اپنی جان کی قربا نی د ی تھی

سری نگر() قائد تحریک آزادی جموں وکشمیرسید علی گیلانی نے کشمیری حریت پسند رہنما شہید عزیمت شیخ عبد العزیز کی13 ویں برسی پر انہیں  خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ ٹویٹر پر ایک بیان میں سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ شہید شیخ عبدالعزیز نے کشمیر کی آزادی کے مشن کے لیے اپنی جان کی قربا نی  دی تھی  ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قومی ہیروز کے مشن کی تجدید عہد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔   شہید شیخ عبدالعزیز اور دوسرے شہدا نے  جس مشن کے لیے اپنی جانیں دی ہیں وہ مشن جاری ر ہے گاہم اپنی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔   بھارتی فوج نے حریت کانفرنس کے رہنما شیخ عبد العزیز کو11اگست2008کو اوڑی میں گولی  مار کر شہید کر دیا تھا۔ جموں میں انتہا پسند ہندووں کی طرف سے وادی کی اقتصادی  ناکہ بندی پر شیخ عبد العزیز  نے ہزاروں افراد کے ہمراہ ایل اوسی کی طرف مارچ کر کے پاکستان جانے کا اعلان کیا تھا۔شیخ عبد العزیز   کی قیادت میں ان کا قافلہ11اگست2008کو جب اوڑی میں داخل ہوا تو بھارتی فورسزنے اندھا دھند فائرنگ کرکے شیخ عبد العزیز کو شہید کردیا۔ دریں اثنا ء ایک اور ٹویٹ میں سید علی گیلانی نے  کہا ہے کہ سعودی عدالت کی طرف سے 69 فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کو  اسر ائیل کے خلاف فلسطینی تحریک آزادی کی حمایت میں دی گئی قید کی سزائیں غداری کے مترادف ہیں.ٹویٹر پر جاری بیان میں سیدعلی گیلانی نے کہا کہ اسرائیل سے اپنی دوستی کرکے  سعودی عرب تباہی کے راستے پر چل پڑا ہے ۔