بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کے2جوان شہید

راولپنڈی:بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی فائرنگ کی زد میں آ کر پاک فوج کے2جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابقبھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا یہ واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کےباگسر سیکٹر پر پیش آیا۔ جہاں بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی فائرنگ کی زد میں آ کر پاک فوج کے2جوان شہید ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 35 سالہ جوان شہاجہان اور سپاہی حمید شہید ہوئے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں کے ردعمل میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے کھوئی رتہ سیکٹر میں لانس نائیک طارق اور سپاہی زروف کو شہیدکر دیا تھا۔