مقبوضہ جموں وکشمیر پی ڈی پی کے رہنماء وحیدپرہ کیخلاف فرد جرم عائد

سرینگر27جولائی () غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکی خصوصی عدالت نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمن پرہ کے خلاف فرد جرم عائد کر دی ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔
 وحید الرحمن پرہ کو رواں سال جنوری میںبھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت کی طرف سے ضمانت پر رہائی کے تین بعد دوبارہ گرفتار کرلیاگیاتھا۔وحید الرحمن نے گزشتہ سال نومبر میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہیں حلف اٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔