امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعمیری مذاکرات کی حمایت کرتا ہے،نیڈ پرائس

واشنگٹن 10مارچ() امریکا نے کہاہے کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تعمیری اور معنی خیز سفار تکاری کی حمایت کرتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنی پریس بریفنگ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کی ثالثی سے متعلق سوال پر کہا کہ مسائل کے حل میں امریکا کے کردار سے متعلق فیصلہ دونوں ملکوں نے کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تعمیری اور معنی خیز سفار تکاری کی حمایت کرتاہے اور امریکا پاک بھارت مذاکرات کا طریقہ کار طے نہیں کرے گا۔