پانچ اگست کا دن پی ڈی پی کے لیے یوم سیاہ ہے۔ محبوبہ مفتی چھینے گئے حقوق کو واپس حاصل کرنے کے لیے جدوجہد جاری ر کھیں گے

سری نگر ()  مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی اور پی ڈی پی کی  صدر محبوبہ مفتی نے پانچ اگست کو یوم سیاہ قراردیتے ہوئے  کہا ہے کہ اس روز  جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی تھی ۔ ایک بیان میں انہوں نے  کہا کہ  پانچ اگست کا دن    پی ڈی پی کے لیے یوم سیاہ ہے ۔انہوں کہا کہ اس دن کو جموں وکشمیر عوام یاد رکھیں گے ۔ اس دن  کشمیریوں  کے حقوق پر شب خون مارا گیا اور اس کو لوگوں پر جیل و جبر کے ذریعے تھوپا گیا تھا۔محبوبہ مفتی  کا کہنا تھا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہوگیا اور اس کے حل کے لیے راہ مشکل ترین ہوگئی ہے اس کے علاوہ عوام کا بھروسہ بھی ٹوٹا ہے۔ محبوبہ  مفتی نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں نہ ہی ترقی کا کوئی کام ہوا اور نہ ہی عسکریت پسندی کا خاتمہ ہو سکا جبکہ ان ہی شرائط پر بی جے پی نے دفعہ 370 کو منسوخ کیا تھا۔ انھوں نے عزم کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی پانچ اگست کو غیر آئینی طریقے سے   چھینے گئے حقوق کو واپس حاصل کرنے  کے لیے جدوجہد جاری ر کھیں گے