کورونا وائرس: پاکستان میں مزید 17 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 1517 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46ہزار 287 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1517 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 966,007 ہوگئی ہے جن میں سے 909,525 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 17افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 469 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.27 فیصد ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 287 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے مثبت کیسز کی شرح 3.27 فیصد رہی۔