بھارتی زیر قبضہ جموںوکشمیر: بھارتی فوجیوں نے سوپور ، شوپیاں میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا

سرینگر13 مارچ : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سوپور اور شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے سوپور کے علاقےLathishart Tujjar کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔
یاد رہے کہ Lathishart کے ملحقہ گاﺅں تجر شریف میں بھارتی فوجیوں نے منگل کے روز تحریک آزادی کے کارکن غنی خواجہ کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔ قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے سفناگری کو بھی محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا۔آخری اطلاعات تک دونوں مقامات پر بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔