مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر بھارت اور چین مذاکرات ناکام اعلی سطحی فوجی مذاکرات کا 13واں دور مشرقی لداخ میں آٹھ گھنٹے جاری رہا

سری نگر() مشرقی لداخ میں ایل اے سی  پر بھارت اور چین  کے درمیان  آٹھ گھنٹے جاری رہنے والے  اعلی سطحی فوجی مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔بھارت اور چین کے درمیان دو ماہ کے وقفے کے بعد اتوار کو اعلی سطحی فوجی مذاکرات کا ایک اور دور ہوا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق کمانڈر سطح کے مذاکرات کے 13ویں دور میں مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوئے چنانچے  دونوں ممالک کی فوجیں لداخ میں تعینات رہیں گی۔بھارت اور چین کے درمیان کمانڈر سطح کے مذاکرات کا 13واں دور  مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر چین کی طرف مالڈو بارڈر پوائنٹ پر تقریبا آٹھ گھنٹے تک جاری رہا۔ مذاکرات میں کوئی اہم فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ بھارت نے امید ظاہر کی ہے کہ چینی فریق دوطرفہ تعلقات کے مجموعی تناظر کو مدنظر رکھے گا اور  مسائل کے حل کے لیے جلد کام کرے گا۔ ادھر  پی ایل اے ویسٹرن کمانڈ کے ترجمان سینیئر کرنل لانگ شاوہوا نے ایک بیان میں کہا کہ  بھارت  کیغیر حقیقی مطالبات ہیں ۔ انہوں نے بھارت سے کہا کہ  وہ صورتحال کو غلط نہ سمجھے۔ کرنل لانگ نے چین اور بھارت کے سرحدی علاقوں میں دونوں ممالک اور دونوں افواج کے درمیان متعلقہ معاہدوں اور اتفاق رائے کی پاسداری کی بات کی ہے