کشمیری حریت پسندکمانڈر شہید برہان وانی کی پانچویں برسی آج ،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتا ل ہوگی برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت پر یوم مزاحمت منایا جائے گاشہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

سری نگر() کشمیری حریت پسندکمانڈر شہید برہان وانی کی پانچویں برسی پر آج ( جمعرات کو  ) لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف خصوصی تقریبات منعقد ہوں گے  جبکہ  برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتا ل کی جائے گی۔برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت کو یوم مزاحمت کے طورپر منایا جائے گا اس دوران  شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔  برھان مظفروانی کی پانچویں برسی پر 8 جولائی کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال بھی ہوگی ۔13 جولائی کو یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر بھی ہڑتال کی جائے گی ۔ 8 جولائی اور13 جولائی کو ہڑتال کی اپیل  تحریک آزادی کشمیر  کے قائد سید علی گیلانی نے کی ہے  جبکہ  حریت کانفرنس ،جموں و کشمیر جسٹس لیگ،کشمیر مزاحمتی تحریک، اور دوسری جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کی ہے  ۔کشمیری حریت پسند کمانڈر برھان مظفروانی کی پانچویں برسی پر 8 جولائی کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔8 جولائی کو یوم مزاحمت کے طور پر منایا جائے گا ۔بھارتی فوج نے 22 سالہ کشمیری حریت پسند کمانڈربرہان وانی کو ترال میں  8 جولائی 2016 کو شہید کردیا تھا جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی مزاحمتی تاریخ میں سب سے طویل مظاہروں کا آغاز ہوا تھا۔ مقبوضہ کشمیر  میں13 جولائی کو یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر بھی ہڑتال کی جائے گی ۔ھان وانی  کی برسی پر ہڑتال کی اپیل قائد تحریک  آزادی کشمیر سید علی گیلانی نے  کی تھی ۔ حریت پسند کشمیری رہنما شہیدبرہان وانی کو بھارتی فوج نے 8 جولائی 2016 کو ترال میں شہید کر دیا تھا ۔ ادھر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف ”ہفتہ شہدائ”  کی تقرتبات شروع ہوگئی ہیں۔ یہ ہفتہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے  مقبوضہ جموںوکشمیر ، آزاد کشمیر ، پاکستان اور بیرون ملک خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیاجائے گا۔کل احتجاجی ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے اورآزادی کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔ 13 جولائی 1931کے شہدا کی یاد میں یوم شہدا منایا جائے گا