گپکار اتحاد کے ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، ، محبوبہ مفتی نے مودی کی دعوت قبول کر لی ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، ، محبوبہ مفتی اور یوسف تاری گامی اے پی سی میں شرکت کریں گے

سری نگر( ) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلی  ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، ، محبوبہ مفتی  نے بھارتی وزیر اعظم مودی  کی دعوت قبول کر لی ہے ۔عبداللہ ، ، محبوبہ مفتی 24 جون  کو نئی دہلی میں ہونے والی اے پی سی  میں شرکت کریں گے ۔مقبوضہ کشمیر مین بھارت نواز چھے جماعتوں کے سیاسی اتحاد  گپکار اتحاد    کے رہنماوں  کا  منگل کو سری نگر میں اجلاس ہو ا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، ، محبوبہ مفتی اور  یوسف تاری گامی  نئی دہلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کشمیری رہنماں  کے گپکار اتحاد کو "گپکار گینگ” کہتی رہی ہے اور اب پھر اسی کو بات چیت کے لیے دہلی کی دعوت دی ہے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک بار اس سیاسی اتحاد کے بارے میں کہا تھا،”گپکار گینگ بین الاقوامی ہوتا جا رہا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ غیر ملکی طاقتیں جموں و کشمیر میں مداخلت کریں۔ گپکار گینگ نے بھارتی قومی پرچم کی توہین کی ہے۔