مقبوضہ کشمیر ہندووں کی مقدس امرناتھ یاترا کو منسوخ کر دیا گیا یاترا 28 جون سے شروع کر کے 28 اگست تک جاری رکھنے کا منصوبہ تھا

سری نگر( ) مقبوضہ کشمیر ہندووں کی مقدس امرناتھ یاترا کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ 2019 میں بھارتی  حکومت نے  5 اگست کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے  سے قبل  یاترا اچانک منسوخ کردی تھی۔ گذشتہ سال بھی یاترا کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے منسوخ کردی گئی تھی۔اس سال کووڈ-19 وبا کی وجہ سے امرناتھ یاترا نہیں ہو گی۔  جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے امرناتھ یاترا  کے انتظامی  ادارے  شرائن بورڈ  کے اجلاس کے بعد ایک ٹویٹ میں یاترا منسو خی  کا اعلان کیا ۔کووڈ-19 کے پیش نظر سالانہ امرناتھ یاترا منسوخ کر دی گئی ہے تاہم یاترا کی رسومات گذشتہ سال کی طرح جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے امرناتھ گھپا میں منعقد ہوں گی اور عقیدت مندوں کے لئے صبح اور شام   ٹی ن وی  پربراہ راست نشر کی جائیں گی۔اس سے قبل بتایا جاتا تھا کہ یاترا 28 جون سے شروع ہو کر 28 اگست پر جاری رہے گی۔یاترا کے لئے یکم اپریل سے شروع ہونے والی رجسٹریشن کووڈ 19 کی دوسری لہر کی وجہ سے 22 اپریل کو معطل کردی گئی تھی۔