مقبوضہ جموں و کشمیر : 7 نوجوانوں پر کالا قانون”یو اے پی اے“ لاگو کر دیاگیا

جموں09جون( ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ایک عدالت نے سات نوجوانوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالے قانون ’یو اے پی اے‘ کے تحت الزامات عائد کر دیے ہیں۔  تھرڑ ایڈیشنل سیشن جج جموں سنت گپتا نے بشیر احمد ، ولی محمد ، غلام نبی ، محمد رمضان ، صدام حسین ، خضر محمد اور محمد حسین پر ”یو اے پی اے “ لاگو کر دیا ہے۔ ان نوجوانوں کو 02جنوںی 2020 کو جموں کے علاقے Dachhan تھانے کے ایس ایچ او تھانہ نے گرفتار کیا تھا۔ تاہم ایڈیشنل سیشن جج سنت گپتا نے اس معاملے کے تفتیشی افسر کے خلاف عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تفتیش انتہائی غیر پیشہ ورانہ انداز میں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسر سنی گپتا نے معاملے کی انتہائی سست روی سے تفتیش کی اور ثبوت تلاش کرنے کی زحمت نہیں کی۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس جموں زون کو ہدایت دی گئی ہے کہ مذکورہ افسر کے خلاف محکمانہ تحقیقات کریں۔