برطانیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قراردے دیا

برطانیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کومقبوضہ علاقہ قرار دیا جس پرصہیونی ریاست نے برطانیہ سے سخت احتجاج کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہریت والی ایک اسرائیلی خاتون نے اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرائی تو اس کے کاغذات میں بیت المقدس کومقبوضہ علاقہ قرار دیا گیا ۔ بیت المقدس شہر میں پیدا ہونے والی ایک اسرائیلی خاتون اپنے برطانوی پاسپورٹ کی تجدید کرنے گئی تھی۔ اسے معلوم ہوا کہ بیت المقدس کو برطانیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقہ قرار دیا گیا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ اس میدان میں ایک نئی پالیسی نظر آ رہی ہے۔ ماضی کے برعکس برطانیہ نے بیت المقدس کومقبوضہ علاقہ قرار دیا ہے۔اسرائیلی خاتون لندن میں اسرائیل کے سفیر کے پاس گئی۔ اسرائیلی سفیر نے برطانوی دفتر خارجہ سیاسی معاملے پر وضاحت طلب کی تو جواب دینے کے لئے ایک ڈیڈ لائن مانگ لی گئی۔