مقبوضہ جموں کشمیر میں فارماسسٹ سمیت مزید9کورونا سے جاں بحق

سرینگر//مقبوضہ جموں کشمیر میں ہفتہ کو مزید9افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ۔تازہ ہلاکتوں میں5کا تعلق وادی کشمیر سے تھا اور ان میں ایک56سالہ فارما سسٹ بھی شامل ہے۔
نیو ایجنسی جی این ایس کے مطابق ایک 60سالہ خاتون جو کشتواڑ کی رہنے والی تھی،ایک70سالہ شہری جو مڑھ جموں کا رہنے والا تھا،ایک اور70سالہ شہری جس کا تعلق سانبہ سے تھا اورپونچھ کا رہنے والا ایک وسط عمر کاشہری جی ایم سی جموں میں انتقال کرگئے۔
وادی کشمیر میں ہونے والی ہلاکتوں کے سلسلے میںکرالہ گنڈ کپوارہ کی 79سالہ خاتون سکمز سورہ میں جاں بحق ہوگئی۔بمنہ سرینگر کا ایک 75سالہ شہری بھی مرنے والوں میں شامل ہے جبکہ ایک63سالہ کاتون جو بمنہ کی رہنے والی تھی ،سکمز بمنہ میں انتقال کرگئی۔وادی میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں عشمقام اننت ناگ کا ایک فارماسسٹ بھی شامل ہے جو سب ضلع اسپتال سیر میں زیر علاج تھا۔
چھانہ پورہ سرینگر کا ایک40سالہ شہری بھی آج کورونا سے مرنے والوں میں شامل ہے