مقبوضہ کشمیر میں مزید 29افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے ہیں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 3992تک پہنچ گئی ہے

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں مزید 29افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کرونا وائرس سے  مرنے والوں کی مجموعی تعداد 3992تک پہنچ گئی ہے۔جموں و کشمیر میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 46ہزار 372ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1801کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 95ہزار879ہوگئی ہے۔ کشمیر کے 1247متاثرین میں سرینگر میں329، بارہمولہ میں148، بڈگام میں194، پلوامہ میں143، کپوارہ میں126، اننت ناگ میں100، بانڈی پورہ میں52، گاندربل میں67، کولگام میں76اور شوپیان میں12فراد متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد182380ہوگئی ہے۔اس دوران مزید14افرادکورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدراسپتال میں4، سکمز بمنہ میں1، سکمز صورہ میں1،رعناواری اسپتال میں 2،جی ایم سی اننت ناگ میں 4 جبکہ ضلع اسپتال شوپیان میں 1شخص فوت ہوگیا ہے۔ کشمیر میں کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2045ہوگئی ہے۔