شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

کورونا وائرس کھلاڑیوں پر بھی وار کرنے لگا۔پاکستان کے مایہ ناز سابق بلے باز شاہد خان آفریدی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

بوم بوم آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر بتایا ہے کہ’’ میں جمعرات سے طبیعت میں بہتری محسوس نہیں کررہا تھا۔ جسم میں شدید درد اور بے چینی محسوس کررہا تھا۔ کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو بدقسمتی سے مثبت آیا۔قوم سے جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل ہے۔

Shahid Afridi

@SAfridiOfficial

I’ve been feeling unwell since Thursday; my body had been aching badly. I’ve been tested and unfortunately I’m covid positive. Need prayers for a speedy recovery, InshaAllah

7,614 people are talking about this

خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس کےپھیلاو میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 2551 ہے۔ متاثرین کی تعداد میں صوبہ پنجاب سرفہرست ہے۔

via daily pakistan