عید الاضحی کے پیش نظر سرینگر میں اشیائے ضروریہ بیچنے کی دکانیں29اور30جولائی کو کھلی رہیں گی

سرینگر//سرینگر میں عید الاضحی کے سلسلے میں 29اور30جولائی کو اشیائے ضروریہ بیچنے والی دکانیں کھلی رہیں گی۔مذکورہ دکانوں کو کورونا پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ہر احتیاطی تدبیر کرنی ہوگی۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق کورونا پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے جاری لاک ڈاﺅن میں دو روزہ نرمی کا فیصلہ منگل کو عید الاضحی کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
ضروری اشیاءبیچنے والی دکانوں کو صبح9بجے سے شام5بجے تک کھلا رہنے کی اجازت ہوگی جبکہ غیر ضروری چیزوں کا کاروبار کرنے والے سبھی تجارتی مراکز اور دکان اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق کورونا کے پیش نظر لوگوں کو ماسک وغیرہ کا استعمال سختی سے کرنا چاہئے۔
اس سلسلے میں انتظامیہ نے کئی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں گی اور اس سلسلے میں دکانداروں اور خریداروں پر قریبی نظر رکھی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
via kashmir uzma news