جموں میں سکھ کمیونٹی کے 42 افراد گوردوارہ ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے جموں میں سکھ کمیونٹی کے 57 افراد نے حکومت سے اجازت طلب کی تھی

جموں : مقبوضہ جموں میں سکھ کمیونٹی کے 42 افراد  پاکستان کے گوردوارہ ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے ۔ گوردوارہ ننکانہ صاحب میں اپنے مذہبی فرائض سر انجام دیں گے ۔جموں میں سکھ کمیونٹی کے 57 افراد نے حکومت سے اجازت طلب کی تھی ان میں سے  42 افراد کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان  42 افراد کو پاسپورٹ تقسیم کردیئے گئے  ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سکھ کمیونٹی کے 42 افراد چند دنوں میں پاکستان آئیں گے ۔