سیدعلی گیلانی کو’’ نشان پاکستان ‘‘ایوارڈ دینے پر حریت رہنمائوںکا خیرمقدم

سرینگر۔  بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میںحریت رہنماؤں اور تنظیموں نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو اعلی ترین سول ایوارڈ’’ نشانِ پاکستان‘‘ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس اقدام کی تعریف کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر اسلام آباد میں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں سیدعلی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سکریٹری مولوی بشیر احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں سید علی گیلانی کا نشان پاکستان ایوارڈ دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت پاکستان کا ایک اہم اقدام ہے جس کا پوری کشمیری قوم خیرمقدم کرتی ہے ۔

جموں وکشمیر یوتھ سوشل فورم کے چیئرمین عمر عادل ڈار نے سرینگر میں ایک بیان میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشانِ پاکستان دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کیلئے وقف کررکھی ہے اور جاری جدوجہد آزادی کے لئے ان کے کرداراور خدمات کو سنہری حروظ میں لکھا جائے گا اوریہ جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کی غرض سے کشمیریوں کیلئے ایک روشن مثال ہے ۔کشمیر تحریک خواتین کی سربراہ زمردہ حبیب اور سیکریٹری جنرل شمیم شال نے اپنے الگ الگ بیانات میں سیدعلی گیلانی نشانِ پاکستان ایوارڈ دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔