مقبوضہ جموںوکشمیر:کل جماعتی حریت کانفرنس نے کل (اتوار)ہڑتا ل کی کال دیدی بھارتی ریاستی دہشت کی شدید مذمت

سرینگر 10اپریل : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حر یت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کل (اتوار) مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ قابض بھارتی فوجیو ں کی طرف سے بیگناہ کشمیری نوجوانون کا آئے روز بے دردانہ قتل معمول بن چکا ہے ۔ ترجمان نے شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے اہلخانہ کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔ انہوںنے بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوجہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف پامالیوں کا نوٹس لیں۔
یا درہے کہ بھارتی فوجیوں نے جمعرات اور جمعہ کے روز شوپیاں اور پلوامہ کے اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران سات بیگناہ کشمیری نوجوان شہید کیے۔بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ فوجیوں نے علاقے میں ایک مسجد اور قرآن پاک کی بھی بے حرمتی کی۔