کورونا وائرس سے مزید 29 مریض جاں بحق، 2662 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 47 ہزار 307  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2662 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 29 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1566 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔