مقبوضہ جموںوکشمیر میں پی آئی اے کے جہاز کی شکل کا غبارہ فضا میں پایا گیا

جموں30مارچ : غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ میں ہوائی جہاز کی شکل کا ایک غبارہ فضا میں پایا گیا جس پر”پی آئی اے” لکھا تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی پولیس آفیسرزیڈ اے جعفری نے صحافیوں کوبتایاکہ غبارہ ضلع کے علاقے اچھد منکوٹ میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے کیمپ کے قریب پایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ چوتھی بار ہے کہ جموں کے علاقے میں اس طرح کا غبارہ پایا گیا ہے۔ پی آئی اے سے مراد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ہے جبکہ مذکورہ غبارہ بھی جہاز کی شکل میں تھا اور اس کی کھڑیاں اور دروازے سبز اور سفید رنگ کے پس منظر کے ساتھ بنائے گئے تھے۔