تحریک آزادی کشمیر کے نامور سپاہی تنویراختراعوان دھیرکوٹ میں سپردخاک

تحریک آزادی کشمیر کے نامور سپاہی تنویراختراعوان دھیرکوٹ میں سپردخاک

دھیرکوٹ(نیوزڈیسک)تحریک آزادی کشمیر کے سماجی ، صحافتی اور عسکری میدان کے سپاہی تنویراختر اعوان کو ان کے آبائی گاوں نتھگران دھیر کوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔گزشتہ دنوں تنزانیہ میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے تھے، تحریک آزادی کشمیر میں حصہ لیتے ہوئے 2 سال مقبوضہ کشمیر میں عسکری جدوجہد بھی کرتے رہے. مرحوم تنویر اعوان، مرحوم تنویر اعوان، آزادکشمیر کے سینئر صحافی تعظیم یاسین اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر آفتاب عالم ایڈووکیٹ کے حقیقی کزن تھے اور سابق مشیر حکومت راجہ مبشر اعجاز کے گہرے دوستوں میں سے تھے جبکہ نوجوانی میں مختلف ریڈیو چینلز پر پروگرام بھی کرتے رہے اپنی سماجی خدمات کی وجہ سے نوجوانوں میں انتہائی مقبول رہے

تنویر اعوان مرحوم کی فائل فوٹو

نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ازادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان ، ممبر قانون ساز اسمبلی و چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی ، راجہ خالد محمود امیر جماعت اسلامی دھیرکوٹ اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت ۔امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود نے مرحوم کی نمازجنازہ پڑھائی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود نےتعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم تحریک اسلامی کا اثاثہ تھے جنھوں نے اپنی جوانی کے ایام افغان اور کشمیر جہاد میں گزارے ۔ہمارا المیہ ہے کہ اتنے باصلاحیت اور جرات مند نوجوانوں کی صلاحیتوں سے مستفید نہیں ہوتے اور انہیں روزگار کے لیے تنزانیہ جیسے دور دراز علاقے کے حوالے کر دیتے ہیں تنویر اعوان ایک متحرک سماجی اور سیاسی کارکن تھے انہوں نے اپنی جوانی کا زیادہ حصہ تحریک آزادی کشمیر میں صرف کیا اور عسکری سیاسی،صحافتی اور سفارتی محاز پر گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔بعد ازاں مرحوم کے جہادی سفر کے دوست و احباب بھی تعزیت کے لیے تشریف لائے اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا مغفرت کی ۔۔