احترام اور پیار کا فقدان ،آر ایس ایس کی تنظیموں کو اب سنگھ پریوار نہیں کہوں گا: راہول گاندھی

نئی دہلی : بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس میں احترام اور پیار کا فقدان ہے ، اس لیے اب وہ اس سے وابستہ تنظیموں کو سنگھ پریوار نہیں کہیں گے ۔ ایک ٹیویٹ میں انہوں نے کہا کہ پریوار میں ہر ایک کے لئے احترام، پیار، شفقت اور احترام کا جذبہ ہوتا ہے ، لیکن آر ایس ایس اور اس سے وابستہ تنظیموں میں خواتین اور بزرگوں کے لئے بھی احترام کا جذبہ نہیں ہے ، اس لیے آج کے بعد سے وہ آر ایس ایس اور اس سے وابستہ تنظیموں کو سنگھ پریوار نہیں کہیں گے ۔  راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ میرا خیال ہے کہ آر ایس ایس اور اس سے وابستہ تنظیموں کو سنگھ پریوار کہنا درست نہیں ہے ۔ پریوار میں خواتین اور بزرگوں کا احترام ہوتا ہے ، ہمدردی اور پیار کا احساس ہے ، جو آر ایس ایس میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم خاندان کے جذبے کے تحت کام نہیں کرتی ہے ، اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب آر ایس ایس کو سنگھ پریوار نہیں کہا جائے گا