مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے 29 افرادجاں بحق، نئی پابندیوں کا اعلان 20اضلاع میںہر ہفتے جمعہ کی شام 8بجے سے پیر کی صبح 7بجے تک مکمل کرفیو نافذ ہوگا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے 29 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں 2256افراد کی کرونا ٹسٹ رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 88ہزار 940ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 41ہزار791ٹیسٹ کئے گئے۔ کے پی آئی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حکومت نے  کرونا کے باعث تعلیمی ادارے 15 جون تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جاری کردہ  سرکاری حکم نامہ کے مطابق  جموں کشمیر کے سبھی 20اضلاع میںہر ہفتے جمعہ کی شام 8بجے سے پیر کی صبح 7بجے تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا اس دوران کسی بھی قسم کی عوامی نقل و حرکت اور ٹرانسپورٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔۔مسافر بردارٹرانسپورٹ  میں مجموعی نشستوں میں سے50 فیصد پر مسافروں کو سوار کرنے کی اجازت ہوگی۔جنازے کی شرائط میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد پر زیادہ سے زیادہ حد 20 اور دیگر تمام قسم کے معاشرتی ،مذہبی اجتماعات کے لئے 25ہو گی چاہے وہ گھر کے اندر ہوں یا بیرونی مقامات پر ہوں۔حکم نامہ کے مطابق ریستوران ہفتہ اور اتوار کے بغیر تمام دنوں میں گھرئوں تک آرڈر پہنچانے اور رہائشی کمرئوں میں ٹھہرے لوگوں کیلئے اپنی خدمات انجام دیں سکتے ہیں۔