کراچی ائرپورٹ کےٹوائلٹ کی حالت زار پرمہوش حیات کاتبصرہ

کراچی ائرپورٹ کےٹوائلٹ کی حالت زار پرمہوش حیات کاتبصرہ

اداکارہ مہوش حیات اکثر سوشل میڈیا پر ملکی یا بین الاقوامی مسائل پر بات کرتی نظر آتی ہیں جس پر انہیں سراہنے کے ساتھ ساتھ تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتاہے۔ مہوش حیات اس بار پاکستان پہنچنے والے افراد پرٹوائلٹس کے حوالے سے برا تاثر پڑنے سے متعلق فکرمند ہیں۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پبلک ٹوائلٹس کی خراب حالت کی نشاندہی کرتے ہوئے ہر ایک سے اپنے کیے گئے ’’کارنامے ‘‘ کو صاف کرنے کی درخواست کی۔

Disgusting! Had misfortune to use the ladies room at Khi Airport – dirty and stinking. Even saw cockroaches. Not only is it unhygienic but is this the first impression we want to give to people arriving here? These are the most basic amenities – let’s clean up our act

— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 24, 2020

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر مہوش نے ٹوائلٹ کی حالت زار پر انتہائی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’ بدقسمتی سے کراچی ائر پورٹ پر خواتین کیلئے مختص ٹوائلٹ استعمال کیا، گندا اور بدبو دار۔ حتیٰ کہ لال بیگ بھی نظر آئے۔ یہ نہ صرف مضرصحت ہے بلکہ کیا یہ وہ پہلا تاثر ہے جو ہم یہاں پہنچنے والوں کو دینا چاہتے ہیں‘‘؟۔

اداکارہ نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ یہ سب سے زیادہ بنیادی سہولیات ہیں ، اس لیے انہیں صاف رکھیں۔

مہوش کی ٹویٹ پر کیے جانے والے تبصروں میں بیشترسوشل میڈیا صارفین نے ان کے موقف کی حمایت کی جبکہ بعض نے ان کےٹویٹ کو پاکستان کی بدنامی کرنا کہتے ہوئے تنقید بھی کی