
جنوبی کشمیر میں شہید نوجوانوں کی لاشوں کی واپسی کا مطالبہ فوج نے عبدالرشید ٹھوکر اور عماد مظفر کو لاشیں نامعلوم مقام پر دفنا دیا
سری نگر() جنوبی کشمیر میں بھارتی فوجی آپریشن میں شہید دو نوجوانوں عبدالرشید ٹھوکر اور عماد مظفر کے لواحقین نے لاشوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔ بھارتی فوج نے جنوبی ضلع کولگام کے حسن پورہ علاقے میں شہید عبدالرشید ٹھوکر اور عماد مظفر کو لاشیں نامعلوم مقام پر دفنا دی ہیں اور لواحقین کو نہیں دی گئیں۔ حسن پورہ میں بھارتی فوجی آپریشن کے دوران ایک خاتون سکینہ بیگم کا ایک منزلہ مکان بھی تباہ کر دیا ہے ۔انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے میڈیا کو بتایا کہ مارے جانے والوں کا تعلق عسکری تنظیم البدر سے تھا۔ شہید نوجوانوںکی شناخت 20سالہ عبدالرشید ٹھوکرولد محمد اشرف ٹھوکر ساکن حسن پورہ تویلا اور عماد مظفر وانی ولد مظفر وانی ساکن آری گام پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔