مقبوضہ جموںوکشمیر : بھارتی پولیس نے 8نوجوان گرفتار کر لیے

سرینگر13 مارچ : بھار ت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے شوپیاں اور ڈوڈہ کے اضلاع سے آٹھ نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے شوپیاں کے علاقوں داچھی پورہ، می مینڈر اور وہل سے گھروں پر چھاپوں کے دوران سات نوجوانوں سمیع اللہ چوپان، ہلال احمد وانی ، رمیض احمد وانی، رﺅف احمد وانی ، زاہد احمد وانی ، فیضان احمد خان اور شبیر احمد راتھر کو گرفتار کیا ۔ پولیس نے گرفتار نوجوان پر ایک مجاہد تنظیم کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ادھر جموں خطے میں ضلع ڈوڈہ کے علاقے بکریان سے فردوس احمد نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔