پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 26 ہزار 662 ہے۔

اب تک 90.1 فیصد یعنی 10 لاکھ 82 ہزار 988 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 91 ہزار 717 کیسز فعال ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے مختلف حصوں میں وائرس کیسز اور اموات کی صورتحال کچھ یوں رہی:

پنجاب: 1345 کیسز، 27 اموات

سندھ: 1120 کیسز، 27 اموات

خیبرپختونخوا: 628 کیسز، 25 اموات

اسلام آباد: 253 کیسز، 2 اموات

آزاد کشمیر: 79 کیسز، ایک موت

بلوچستان: 32 کیسز

گلگت بلتستان: 23 کیسز