دلہا دلہن کی ایک ساتھ روٹیاں بنانے کی دلچسپ رسم

شادی بیاہ کی تقریبات پر منفرد اور دلچسپ رسومات سب کی توجہ کا مرکز ہوتی ہیں اور  حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ رسم کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی ہے جس میں دلہا اور دلہن کو مہمانوں کے ہمراہ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

عام طور پر نئی نویلی دلہن سے کھانا نہیں پکوایا جاتا لیکن اس ویڈیو میں دلہن اپنی شادی کے روز ہی روٹیاں پکا رہی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دلہن کے ہمراہ دلہا بھی روٹیاں پکا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق یہ ایک پرانی لیکن خوبصورت رسم ہے، چترال کے کچھ گھرانوں میں شادی والے دن دلہن سے روٹیاں پکوائی جاتی ہیں اور اس دوران دولہا اپنی دلہن کی روٹی بنانے میں مدد کرتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جسے صارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے۔

دوسری جانب کچھ صارفین تبصرے پیش کرتے ہوئے اس رسم کو خواتین کیلئے نامناسب قرار دے رہے ہیں۔