مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ، دیویندر سنگھ بہل

سرینگریکم جولائی() بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سوشل پیس فورم نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ۔
 سوشل پیس فورم کے چیئرمین ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے جموں میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوںخصوصاً نوجوانوںکا قتل عام روز کا معمول بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کوبلا جواز طورپر گرفتار کر کے جیلوں میں نظربند کردیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری سیاسی رہنمائوںکی حالت زار ابتر ہے اور عدالتیں انہیں انصاف کی فراہمی میں ناکام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی فسطائی حکومت کشمیری نظربندوںکو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی غرض سے انکی غیر قانونی نظربندی کو طول دینے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ایڈوکیٹ دیوندر سنگھ بہل نے مزید کہا کہ عالمی برادری کومقبوضہ جموںوکشمیر کی سنگین صورتحال پر اپنی خاموشی ترک کرنا ہو گی ۔ اجلاس میں سردارسرجیت سنگھ ، رام لال بھگت ، چنی رام ، محمد حسین ، ارشاد احمد ، عارف چوہدری ، جسپال سنگھ ، مندیپ سنگھ ، شام سنگھ ، اندر سنگھ ، فقیر چند ، پروندر سنگھ ، راجندر سنگھ ، اوتار سنگھ ، پرکاش سنگھ ، دل جیت سنگھ ، چارپریت سنگھ ، گردیپ سنگھ ، ہربنس سنگھ اور تاجندر بھی موجود تھے ۔