
کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل نوگام سرینگر میں ایک اہم اجلاس زیرصدارت امیراعلی مولانا مدثر احمد قادری صاحب منعقد ہوا
آج مورخہ 4مارچ 2021بروزجمعرات مرکزی دفترکاروان ختم نبوت انٹرنیشنل نوگام سرینگر میں ایک اہم اجلاس زیرصدارت امیراعلی مولانا مدثر احمد قادری صاحب منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی زمہ دار جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالرحمن خادم صاحب سیکریٹری ڈاکٹر بشیر احمد نیگرو صاحب ایڈوکیٹ ضیاء الرحمن صاحب ایڈوکیٹ محمد اقبال جناب میرمشتاق الحق اور دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں تمام ممبران نے اس بات پہ زوردیا اس وقت معاشرے میں برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے امیر اعلی نے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ والدین کی بہت بڑی ذمہ داری ہے وہ بچوں کا خاص خیال رکھیں اور ان کو اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرائے تعلیمات اسلام کی بدولت سے ہمارا معاشرہ پاکیزہ معاشرہ بن سکتا ہے آخر پر اجلاس میں ایک اہم فیصلہ لیا گیا جس میں کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل وکلاءفورم تشکیل دیا گیا جس میں الحمدللہ کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل وکلاءفورم کے سربراہ جناب ایڈوکیٹ ضیاء الرحمن صاحب کو منتخب کیا گیا آخر میں امیر اعلی نے امت مسلمہ کے لیے دعا فرمائی امت مرحومہ اورشہداء اسلام شہداء کشمیر کے درجات بلندی کے لیے دعائیں مانگی گئیں
