اسلام آباد ( راجہ بشیر عثمانی) کنوینر کل جماعتی رابطہ کونسل و جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے امور خارجہ کے سربراہ مولانا غلام نبی نوشہری کنوینر تحریک حریت کشمیر غلام محمد صفی، جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ،

اسلام آباد ( راجہ بشیر عثمانی) کنوینر کل جماعتی رابطہ کونسل و جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے امور خارجہ کے سربراہ مولانا غلام نبی نوشہری کنوینر تحریک حریت کشمیر غلام محمد صفی، جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ، نورالباری قاہمقام امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر حریت کانفرنس کے سنیر راہنما محمد فاروق رحمانی کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس محمد حسین خطیب حریت کانفرنس کے راہنماؤں سید یوسف نسیم پرویز ایڈووکیٹ شیخ عبدالمتین، تحریک ازدی کشمیر کے سینئر رہنماء پروفیسر اشرف صراف،پروفیسر نذیر احمد شال صدر جے آئ یوتھ آزاد کشمیر نثار احمد شاہق اور دیگر راہنماؤں نے جماعت اسلامی مقبوضہ کے راہنما اور حریت کانفرنس کے راہنما منظورالحق بٹ کے بھائ عبدالمجید بٹ کی سعودی عرب میں وفات پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مرحوم کی ساری زندگی اللہ تعالی کے دین کی سربلندی اور کشمیر کی آزادی کےلیے جدوجہد کرتے ہوے گزری ہے ان کا سارا خاندان تحریک آزادی کشمیر میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے مرحوم کے ایک بھائ شہادت کے مرتبے پر فائز ہوچکے ہیں مرحوم جماعت اسلامی اور تحریک کا قیمتی اثاثہ تھے زندگی کے آخری سانس تک کشمیر کی آزادی اور اسلامی نظام کے نفاذ کےلیے مصروف جہد رہے سنیر کشمیری راہنما الطاف احمد بٹ نے کہا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی اسلام اور تحریک آزادی کشمیر کےلیے وقف کررکھی تھی اقامت دین کے لیے ان کی جدوجہد تاریخ کا ایک سنہری باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا الطاف احمد بٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور کروٹ کروٹ جنت ا لفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے امین پروفیسر اشرف صراف نے اپنےتعزہتی پیغام میں کہا کہ عبدالمجید بت کی تحریک کےلیے گرانقدر خدمات ہیں جہنیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا وہ کشمیر کی آزادی کا خواب دل میں لیے اس دنیا سے کوچ کرگئے انہوں نے کہا کہ وہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے ایک پڑھے لکھے سکالر تھے اور عالمی تحریکوں پر گہری نظر رکھتے تھے اللہ ان کے درجات بلند کرے یادرہے کہ عبدالمجید بٹ ان دنوں سعودی عرب میں مقیم تھے گزشتہ روز وہ داعی اجل کو لبیک کہہ گے تھےعبدالمجید بٹ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے اہم راہنما تھے بھارت میں دوران تعلیم سٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ کے بھی سرگرم کارکن رہے ہیں بعد ازاں جماعت اسلامی کے امیر ضلع مقرر ھوگئے اور دن رات دعوت دین کا کام کیا