جموں کشمیرکو تقسیم کرناموجودہ بھارتی حکومت کی سب سے بڑی غلطی ہے نیشنل کانفرنس کے ارکین بھارتی پارلیمان محمداکبرلون اورحسنین مسعودی

سری نگر()نیشنل کانفرنس کے ارکین  بھارتی پارلیمان محمداکبرلون اورحسنین مسعودی نے جموں کشمیر میں سیاسی غیر یقینی ،اقتصادی ومعاشی بدحالی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں حالات کو پٹری پرلانے کیلئے ریاست کے لوگوں سے غیرآئینی طریقے سے چھینے گئے ان کے آئینی حقوق کو واپس کیا جائے۔کے پی آئی  کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جموں کشمیرکو تقسیم کرناموجودہ بھارتی حکومت  کی سب سے بڑی غلطی ہے جس پر سیاسی رہنمائوں، ماہرین قانون اور دانشوروں نے اپنی تشویش کااظہار کیا۔ انہوں نے  شادی  ہالوں میں نیم فوجی دستوں کو ٹھہرانا،فورسزاہلکاروں کی تعیناتی میں اضافہ کرنے کوسراسرقانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔انہوںنے مزیدکہا کہ لوگوں کوہرسطح پرآئینی اور جمہوری حقوق سے محروم کردیاگیا ہے۔