سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں پوسٹرزچسپاں ، 11 فروری کوشہید مقبول بٹ کے یوم شہادت پر ہڑتال کی اپیل

سرینگر10 فروری : غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں پوسٹرزچسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں سے 11 فروری کو محمد مقبول بٹ کے یوم شہادت پر مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق”تحریک آزادی جموں و کشمیر “کی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں شہید کشمیری رہنماو ¿ں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد صرف بھارت کے غیر قانونی قبضے سے جموںوکشمیر کو آزادکرانے کے لئے ہے۔ پوسٹروں پر سید علی گیلانی ، محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ ، آسیہ اندرابی ، مسرت عالم بٹ ، ڈاکٹر حمید فیاض اور شہید رہنما ﺅںمحمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی تصاویرہیں۔ پوسٹروں میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ تنازعہ کو حل کرنے کے لئے اپنا کرداراداکرے جس کا وعدہ اس نے اپنی قراردادوںمیں کیا ہے۔پوسٹروں میںکہاگیا ہے کہ تنازعہ کشمیر کاحل نہ ہو جنوبی ایشیا میں امن اور سیاسی استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔پوسٹروں میں اس عزم کا اعادہ کیاگیا ہے کہ کشمیری اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے اور آزادی کے لئے دی گئی قربانیوں کو رائیگاںنہیںجانے دیاجائے گا ۔ پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے۔