مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزارت داخلہ کا سائبر کرائم سیل قائم بھارت دشمن سرگرمیوں کی نشاندہی پر مقدمات چلائے جائیں گے

سری نگر : بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں وزارت داخلہ کا سائبر کرائم سیل قائم کر دیا ہے ۔ اس سیل کے زریعے سوشل میڈیا پربھارتی حاکمیت کے خلاف عناصر اور بھارت دشمن سرگرمیوں کی نشاندہی ہو گی  جبکہ پولیس سائبر جرائم کے مقدمات چلائے گی۔ سوشل میڈیا پربھارتی حاکمیت کے خلاف عناصر اور بھارت دشمن سرگرمیوں  پر نظر رکھنے کے لیے   رضاکاروں کی سائبر فورس بھی  قائم  کی جارہی ہے ۔ کے پی آئی  کے مطابق بھارتی حکومت نے یہ اقدامات  مقبوضہ کشمیر میں فور جی انٹرنٹ کی بحالی کے  اعلان  کے  بعد کیے ہیں۔  رضاکاروں کی سائبر فورس بھارتی وزارتِ داخلہ کے انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر کے زیرِ نگرانی کام کرے گی۔ رضا کار  انٹرنیٹ صارفین کی نگرانی کریں گے اور  سائبر کرائم سیل  کو آگاہ کریں گے۔ بھارتی اخبار کے مطابق  اس پروگرام کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر جموں و کشمیر اور تری پوری میں شروع کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر کو ایک نوڈل پوائنٹ کے طور پر استعمال کیا جائے گا